اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ دہشتگردی سےہماری قومی سلامتی،علاقائی امن وخوشحالی کوخطرہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےاپوزیشن کےشورشرابےاورہنگامہ آرائی میں صدرمملکت آصف علی زرداری کاخطاب میں کہناتھاکہ پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز ممبران کو انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر اعظم ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انتخابی کامیابیوں ، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں،اعتماد کرنے ، دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین ِپارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا تہہِ دل سے مشکور ہوں، آج پارلیمانی سال کے آغاز پر مستقبل کیلئے وژن کو مختصراً بیان کروں گا، ماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی ،بطور صدرِمملکت میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا،آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے ۔
آصف زرداری کامزیدکہناتھاکہ امیدہے اراکین ِپارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے ، صدر کا کردار ایک متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے ،تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے ،میری رائے میں آج ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، آج کے دن کو ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھیں ، اپنےلوگوں پر سرمایہ کاری کرنے ، عوامی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی۔