کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ربلوچستان کابینہ نےحلف اٹھالیا۔گورنرنےوزراسےحلف لیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس میں ہوئی،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے14 وزراء سے حلف لیا ۔
صوبائی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے علی مددجتک، بخت کاکڑ،صادق عمرانی ،ظہور بلیدی ،فیصل جمالی ،سرفراز چاکر ڈومکی شامل ہیں۔
مسلم لیگ نون کےسردار عبدالرحمان کھیتران،سیلم کھو سہ،عاصم کرد گیلو،راحیلہ حمید درانی،شعیب نوشیروانی اور نور محمد دومڑ بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں ۔جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے طارق مگسی اور ضیاء لانگو بھی وزیربن گئے۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔