ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

قصور کے حلقہ این اے 132 میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 8 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ملک رشید احمد خان 4772 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 1365 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

 این اے 196

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو نے میدان مار لیاہے ۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے تمام 303 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو 91 ہزار 581 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے محمد علی 2763 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

 این اے 119

لاہور کے حلقہ این اے 119 کا غیر سرکاری غیر حتمی رزلٹ سامنے آگیا،مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک 61086 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے میاں شہزاد فاروق  34197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 158 

لاہور کے پی پی 158 کے 116 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا،مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد نواز کو 12147 ووٹ کی برتری حاصل ہے ،

چوہدری محمد نواز نے 40165 ووٹ حاصل کیے،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار مونس الہی نے 28018 ووٹ حاصل کیے۔

 پی پی 290 ڈی جی خان

مسلم لیگ نواز نے ڈیرہ غازی خان کے صوبائی حلقہ پی پی 290 سے میدان مار لیا۔

اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار علی احمد خان کا مقابلہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ سے تھا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 290 سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان نے محی الدین کھوسہ کے خلاف کامیابی سمیٹ لی۔سردار علی احمد خان  74560 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ 26310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 149 

پی پی 149 کے پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی 39137 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید 23665 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی نے 15472 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی۔

پی پی 32 گجرات

گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ نے میدان مار لیا۔اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے تھا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 32 سے موسیٰ الہیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے کر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

پی پی 164

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 سے ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 164 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے ، ن لیگ کے ران راشد منہاس 31499 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 25 ہزار 781 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔موسی الہیٰ نے 63 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پرویزالہیٰ 18 ہزار 237 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 147

پی پی 147 کا غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا ،مسلم لیگ ن کے ملک ریاض 15230 وٹوں کی برتری سے کامیاب رہے ،  مسلم لیگ ن کے ملک ریاض نے 31860 ووٹ حاصل کئے، سنی اتحاد کونسل کے محمد خان مدنی 16630 ووٹ حاصل کر سکے۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ