کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹوزرداری نے کہاکہ بلوچستان سے پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی اورحکومت بنائے گی ،ہم بلوچستان کی آواز بنیں گے اورمسائل حل کریں گے ،پارٹی کاکوئی سیاسی مخالف نہیں ہمارا مقابلہ مہنگائی بیروزگاری اورغربت سے ہے ،8فروری کے الیکشن میں ہماری جدوجہد اورمحنت رنگ لائے گی ،ہفتہ کوکوئٹہ میں پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ مجھے یقین ہے ہم عوام کے ساتھ مل کرمسائل کاحل نکالیں گے ،جوبھی حالات ہوں ہم جانتے ہیں کہ ہرطرح کی پچ پرکیسے کھیلناہے ،ہم بلوچستان کی آواز بنیں گے اورمسائل حل کریں گے ،کوئٹہ میں یوم تاسیس کاجلسہ کامیاب کرانےپربلوچستان کے عوام کامشکورہوں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں ، بلاول بھٹو