ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ختم، ٹکٹ کے خواہشمندوں کے انٹرویوز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔
پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی، اجلاس میں مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثناء اللہ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چودھری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔
اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا، اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے۔
اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لئے 38 اور صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔
سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے، پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس اتوار کو ہو گا، اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے شارٹ لسٹڈ ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت شروع

تازہ ترین

January 2, 2025

“اڑان پاکستان” معاشی ترقی کی جانب ایک احسن قدم ہے, ایتھوپین سفیر

January 2, 2025

فیصل کریم کنڈی نے ایک کروڑ روپے کی دوائیاں انجمن ہلال احمرضم اضلاع و خیبرپختونخوا کے حوالے کردیں

January 2, 2025

ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے،ڈاکٹر تیمور کیانی

January 2, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفیٹریا کا دورہ صفائی ستھرائی سمیت کھانے کے معیار کا جائزہ

January 2, 2025

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا بلدیاتی نمائندوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر