نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت، خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی سر اٹھارہی ہے، اخونزادہ چٹان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق رکن اسمبلی اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی سر اٹھارہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہا، اس وقت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، صدر مملکت اس کیلیئے نمائندہ جرگہ بلائیں، ریاست کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی ہم پر مسلط ہوئی، فاٹا کے اضلاع کو مین سٹریم میں لایا جائے اور وفاق ہمارے صوبے کے 100 ارب روپے سالانہ فنذز فراہم کرے۔گذشہ روز پیپلز سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخونزادہ چٹان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے صوبے پر لاڈلا راج قائم ہوگیا، اسی پارٹی نے ہمارے صوبے پر 10 سال حکومت کی، معدنیات سے مالا مال صوبہ کھوکھلا ہوگیا ہے، دس سال پہلے کے پی پر 35 ارب کا قرضہ تھا اب یہ بڑھ کر ایک ہزار ارب ہوگیا ہے،پہلے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، لاڈلا راج کیوجہ سے نہ صرف معاشی طور پر صوبہ تباہ ہوا بلکہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا، زیر اعلی کا حلقہ بدترین دہشتگردی کا شکار ہے،کے پی کے علاوہ ہر صوبہ میں حکومتیں اپنی عوام کیلئے کام کررہی ہیں، اج تک کے پی کا دوبارہ اجلاس نہیں ہوا۔ سینٹ کے الیکشن کے پی میں نہیں ہوئے، کے پی میں طلباء کے پاس کتابیں نہیں ہیں، کے پی کے سکولوں میں بچوں نے پرانی کتابوں کے صفحات جمع کیے ہیں، بدقسمتی سے وہ ہمارے پولیس کے نوجوانوں کے مورال کو ڈاؤن کررہے ہیں، کےپی میں شہداء کےپیکج اور مراعات نہیں مل رہیں، وزیر اعلیٰ کا حق بنتا تھا کہ فوری اجلاس بلاتا،کے پی حکومت نے اپنی پارٹی کے لیے احتجاج اور جلسوں کا پلان بنالیا ہے،احتجاج آپ کا حق ہے مگر صوبے کی عوام کے لیے کام بھی کریں، بدترین دہشتگردی کے شکار علاقوں میں کام کریں، جنوری سے اب تک باجوڑ ڈسٹرکٹ میں 14 پولیس کےنوجوان شہید ہوئے، بارڈر پر بھی فورسز کے جوان شہید ہوئے، سو سے زائد صوبے میں زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، بدترین دہشتگردی کے شکار علاقوں کا نمائندہ جر گہ بلایا جائے، اگر کے پی وزیراعلی یہ نہیں کرتے تو گورنر سے گزارش ہے کہ نمائندہ جرگہ بلایا جائے، بہترین حل عوام نکال سکتے ہیں ، اگر گورنر کے پی بھی نہیں حل نکالتے تو صدر آصف علی زرداری سے گزارش کروں گا کہ اس کا حل نکالیں۔دہشتگردی ریاست کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے ہم پر مسلط ہوئی ہے، ہمیں اپنی اندرونی اور بیرونی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا،افغانستان سے متعلق ہماری پالیسیاں بدلتی رہیں۔ اخونزادہ چٹان نے کہا کہ بے نظیر کے 3 ڈی کے فارمولے پر عمل کیا تھا اور دہشتگردی پر قابو پالیا تھا، سوات میں مذاکرات کیے تھے تو عوام، پارلیمنٹ اور شہداء کے ورثا کو اعتماد میں لیا تھا، 10 سال کے پی میں سیلیکٹڈ راج رہا، 2018 میں جیسا الیکشن ہوا اس کا سب کو علم ہے، اس بار بھی کے پی میں حکومت ویسے ہی بنی ہے۔بی ار ٹی منصوبہ 16 ارب روپے کے خسارے میں ہے، عمران کو ہمدردی کا ووٹ ملا کارکردگی کا نہیں۔اس وقت سیاسی ڈائیلاگ کی بھی ضرورت ہے۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ