اسلام آباد: شہبازحکومت نے عمران خان اوردیگرکےخلاف190 ملین پاونڈکرپشن کیس سے منسلک مزید 8 افرادکےنام ای سی ایل سےنکال دیئے،وفاقی کابینہ نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنےکی منظوری دی۔
سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم خان ،راجہ منظورکیانی اورعارف رحیم ،نوید اکبر،سکندر حیات اورنثار محمد ،غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد کےنام190ملین پاونڈکیس سے منسلک ہونےپرای سی ایل میں شامل کیےگئےتھے۔عمران خان اوربشری بی بی،فرح گوگی اورزلفی بخاری کےنام بھی ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔