نارووال سپورٹس کمپلیکس سٹی کو بین القوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا عزم ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد(محمد حسین)آئندہ سال ساوتھ ایشن گیمز سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی زیرصدارت نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،فیڈرل سیکرٹری فار بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی،ڈی۔جی پاکستان سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد،ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا،فوکل پرسن نارووال سپورٹس سٹی فاروق اعظم،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔نارووال سپورٹس سٹی کی پاکستان سپورٹس بورڈ سے یونیورسٹی آف نارووال کو ہینڈنگ اوور کے بعد نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی اور مالی معاملات کو چلانے کے حوالے سے وائس چانسلریونیورسٹی آف نارووال،پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔یہ کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سپورٹس سٹی میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرے اور ان پراجیکٹس کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے تاکہ نارووال سپورٹس سٹی کو تمام تر کھیلوں کیلئے جلد از جلد اوپن کیا جاسکے۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی میں موجود سکواش و بیڈمنٹن ہالز،باسکٹ بال،کرکٹ،فٹبال، اور ہاکی گراؤنڈز اور سپورٹس سٹی کے ہاسٹلز کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایات دی گئیں۔علاوہ ازیں سپورٹس سٹی میں کبڈی گراؤنڈ بنانے اور بجلی سمیت تمام تر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال ساوتھ ایشن گیمز کے انعقاد سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔کرکٹ گراونڈ کو از سر نو تیار کریں تاکہ ہم اگلے سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے میچز اس گراونڈ میں کروا سکیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ میں ہر ہفتے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کروں گا اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کی پرفارمنس کو میں بذات خود مانیٹر کروں گا۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ