جھنگی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ ناکام،7جوان زخمی

پنجاب پولیس نےجھنگی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ پسپاکردیا،مقابلہ کرتےسات جوان زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق دوماہ بعدایک بارپھرسےدہشتگردوں نےجھنگی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔ پنجاب پولیس کے جوان پہلے سے الرٹ تھےجنہوں نےملک دشمن عناصرکاحملہ ناکام بنادیا۔

ترجمان پولیس کےمطابق جوانوں نےتین گھنٹےبہادری سےلڑتےہوئےدہشتگردوں کاحملہ ایک بارپھرپسپابنادیا۔ دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ، تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا، دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت اوردہشتگردوں کی ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکاکہناہےکہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات سات جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔
ترجمان پولیس کےمطابق زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے دوروز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کےتھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی۔
آر پی او ڈی جی خان کاکہناہےکہ جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا،انچارج چوکی جھنگی سب انسپکٹر محی الدین نے اپنی نفری کے ساتھ چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کیا۔
آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاکرنے پر شاباش دی ۔

آئی جی پنجاب نےآرپی اواورڈی پی اوڈی جی خان کوہدایت کی کہ زخمی پولیس افسراوراہلکاروں کوعلاج معالجےکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ