اسلام آباد(کرائم ڈیسک) اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 224 کلو آئس منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منطقی منزل بیلجئم اسمگل کرنے کے لیے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا، کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان، جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کر رہے تھے۔