اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔