اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جمعہ کو پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سیٹلائٹ مشن کا کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی پروگرام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی میں اس اہم کامیابی پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مشن پاکستان اور چین کی دوستی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا.انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور 28 مئی 1998 کو پہلا ایٹمی تجربہ کیا۔
اب، پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے “تاریخی” قمری مشن iCube-Q کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو معاشی طاقت بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عملی کام پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں کی ہیں۔