چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ پی ٹی آئی بیک امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس پر یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دیدی گئیں، سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے ، یہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔
آج سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ اور الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے حکم کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی دو پٹینشن پینڈنگ تھی، اس میں ایک تیسری پٹیشن کنول شاہز یب کی پنڈنگ تھی، یہ الیکشن کمیشن کا وہ حکم تھا جس میں الیکشن کمیشن نے ویمن اوراقلیتی کونسل کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو دینے سے انکار کر دیا تھا ، ہماری وہ مخصوص سیٹیں جو 11 اقلیتی اور 67 خواتین کی نشستیں تھی، یہ 78 سیٹیں دوسری پارٹی کو دی گئیں تھیں، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے حکم کو پشاور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا ، اس پورے عمل میں ہم ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہواہے ، الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی تھی، ہم یہ کہتے رہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو آئین کےمطابق اس کی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیک امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس پر یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا ،لیکن الیکشن کمیشن نے چار مارچ کو دوسری پارٹی کو دیدیں ، پنجاب ، سندھ اور نیشنل اسمبلی میں ویمن اقلیتی نمائندوں نے حلف لیا تھا ، جبکہ ہمارا یہی موقف تھا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرنے دیں، اس لیے کے پی کے میں مخصوص نشستوں پر ووٹ نہیں لیا گیا تھا ،

آج سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیاہے ، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا حکم معطل کر دیا ہے ، سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے ، یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، ہم نے پہلے دن ، جس دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ہم نے حلف اٹھانے سے پہلے یہ پوائنٹ آوٹ کیا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ان لوگوں سے مکمل کی جائے جن کا حق بنتا ہے ، پھر صدر کے الیکشن کے وقت بھی کہا کہ یہ جو صاحبان آئے ہیں جنہوں نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا ہے ، یہ ووٹ نہیں دے سکتے، جب تک فیصلہ نہیں آتا، آپ صدارتی الیکشن نہ کروائیں۔ آج سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا کہ 78 ممبران کسی طرح ووٹ دینے کے حقدار نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئین میں ترمیم کرنے جارہی تھی وہ اپنی دو تہائی اکثریت ان سیٹوں کی بنیاد پر دکھا رہی تھی اس کا سدباب ہو گیاہے، اب حکومت ناکام ہو گی اور وہ دو تہائی اکثریت سے محروم ہے ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے ، سپریم کورٹ سے استدعا کر رہے تھے، ہماری قومی اسمبلی میں 180 نشتیں ہیں، وہ بھی ہمیں ملیں گی،۔ عمران خان کے جو کیسز پنڈنگ ہیں ، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اس کو بھی سنیں اور قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کر یں۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ