گوادر:گھرپردہشتگردوں کاحملہ ،فائرنگ سے7افراد جاں بحق

گوادرمیں گھرپردہشتگردوں کاحملہ، فائرنگ سےسات افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق گھر پر فائرنگ کا واقعہ سربندر کے علاقے میں ہواہے، فائرنگ سے قبل مسلح افراد نے دستی بم کا دھماکا بھی کیا ،دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کےمطابق فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایاجاتا ہے۔ زخمی اورلاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
گوادرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالوں میں ساجد ،اسد ،عنصر، شان ، معقرب عدنان اورحیسب شامل ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےگوادرمیں دہشتگردی کےواقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور بہیمانہ واقعہ میں سات افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔محسن نقوی نےمقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ سوگوارخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
بلوچستان حکومت نےبھی گوادرمیں بےگناہ مزدوروں کی قتل کی مذمت کی ہےاورکہاہےمعصوم مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ۔
بلوچستان حکو مت نےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیرداخلہ میرضیالانگوکاکہناتھاکہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں
گے، نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے،واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہےکہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا،واقعہ گوادرکےعلاقے سربندر میں پیش آیا ۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ