اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں پاسپورٹ آفس صدر کے باہر سے افغان شہری سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے سہولت کاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولت کار بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس شامل ہیں۔ ملزم نے ایجنٹ، سہولت کاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کی۔