لاہور: پنجاب حکومت نےسموگ کےخاتمےکےلئےایکشن پلان بنانےکافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ایکشن پلان بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔انسداد سموگ کیبنٹ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی، کمیٹی میں سینئرمنسٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ، وزیر صنعت،وزیر بلدیات شامل ہوں گے ، کمیٹی میں وزیر اطلاعات،وزیر مواصلات و تعمیرات،وزیر ٹرانسپورٹ شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں وزیر زراعت، وزیر سکول ایجوکیشن،وزیر توانائی اور وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ شامل ہوں گے ۔
کمیٹی سموگ کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان مرتب کرے گی، کمیٹی ایکشن پلان پر عمل درآمد کامسلسل جائزہ لے گی ۔سموگ کے خاتمےکے لئے کمیٹی قلیل المدت،وسط المدت اور طویل المدت حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کمیٹی سموگ کے متعلق فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی سموگ کے اسباب اورتدارک کے لئے حکمت عملی پر بھی غور کرے گی ، کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انتظامی اور قانون کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گی۔