اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر’’روٹ مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کردیاگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكي کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر’’روٹ مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا.

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے جمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ہمراہ ’’روٹ مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اینٹی نارکوٹکس، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اعلیٰ حکام اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سعودی امیگریشن اور کسٹم کے مراحل اسلام آباد میں ہی مکمل ہو جائیں گے اور یوں یہ عازمین حج سعودی ایئرپورٹ سے مختصر وقت میں باہر آ کر اپنی بسوں کے ذریعے رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ اس سال اسلام آباد اور کراچی ائرپورٹ سے جانے والے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، گذشتہ سال روٹ مکہ سے جانے والوں حجاج تعداد 26 ہزار تھی۔ اس سال کوشش کی ہے کہ دوگنی تعداد میں پاکستانی عازمین حج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے حج میں آسانی اور سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ حکومت پاکستان خود بھی اللہ کے مہمانوں کی آسائش اور آسانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ’’روٹ مکہ‘‘ ایک بڑا اقدام ہے، اس سے پاکستانی حجاج کرام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولت ملے گی، سعودی حکومت اپنے مہمانوں کی مکمل خدمت کیلئے تیار ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کے روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے اقدامات پر شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی پاکستانی عازمین کو دیگر ایئرپورٹ پر بھی اگلے سال سہولت دیں۔ تقریب کے آخر میں معزز سفیرِ سعودی عرب نواف سعید المالکی نے عازمین حج سے فردا فردا ملاقات کی اور تحائف پیش کیے۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ