اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کرینگے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کےمطابق آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور ہوگا آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کےلیے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔