قصور ک(نیوز ڈیسک)قصور کے علاقے چونیاں میں دریائے ستلج میں ڈوبنے والی کراچی فیملی کے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق کراچی کا ایک خاندان شادی پر کنگن پور آیا، وہ لوگ دریا کی سیر کو چونیاں گئے جہاں ایک میزبان خاندان کا بچہ نہانے کیلئے دریا میں اترا تو خواتین سمجھیں کہ وہ ڈوب رہا ہے، اُسے بچانے کے لئے دو خواتین اور اُن کے دو بچوں نے دریا میں چھلانگ لگادی۔
میزبان خاندان کا بچہ تو نکل آیا لیکن دو مہمان خواتین اور انکے دو بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے 33 سالہ رخسانہ ، 22 سالہ نبیلہ اور 12 سالہ بچے روحان کی لاش نکال لی تاہم رات چھانے پر چار سالہ بچی رباب کی تلاش روک دی گئی.