دوہری شہریت اور جعلی ڈگریوں پرمنتخب لوگوں کو گھر بھیجا گیا ججز کیسے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں، عون چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے راہنماء عون چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی بہتری اوراستحکام آنے لگتا ہے بحران پیدا کر دیا جاتا ہے،وائٹ ہاؤس میں ترجمان کی پریس کانفرنس میںپلانٹڈ صحافی بیٹھا کر سوال اٹھائے جاتے ہیں،کیا یہ ملک کے ساتھ غداری نہیں،سیاست دان اپنا احتساب کروا رہے ہیں،اقامہ پر منتخب وزیراعظم ،دوہری شہریت اور جعلی ڈگریوں پرمنتخب لوگوں کو گھر بھیجا گیا ججز کیسے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں،ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا، سوچنا ہو گا کونسی کالی بھیڑیں اس تکرار سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پی راہنماء عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی پاکستان کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں کچھ عناصر سازشیں شروع کر دیتے ہیں، ملک میں بحران پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیےباہر بیٹھ کر ملک کیخلاف سازشیں کرنے والے لوگوں کے خلاف قانون بننا چاہیےتاکہ ملک سے باہر بیٹھ کر کوئی اداروں کے خلاف انگلی نہ اٹھاسکے، سوال کرتا ہوں کونسے عناصر ہیں جو انڈیااور امریکہ جاتے ہیں انکی ٹریول ہسٹری چیک کی جائے ،پتہ کیا جائے کہ وہ لوگ وہاںکیا کرنے جاتے ہیں،وائٹ ہاؤس میںترجمان کی پریس کانفرنس میںپلاننٹٹڈ صحافی بیٹھا کر سوال اٹھائے جاتے ہیںوہاں یہ سوال کرنا کیوں لازمی تھا کیا یہ ملک کے ساتھ غداری نہیں ،ملک بہت سی قربانیوں سے حاصل ہوا ہمیں سوچنا ہو گا کونسی کالی بھیڑیں اس تکرار سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں،ایسا تاثرپیدا کیا جارہا ہے کہ اس ملک میں نا انصافی ہے کیا ان لوگوں کو نوٹس کئے جائیں گئے جو روزانہ پگڑیاں اچھالتےہیں، لوئر جوڈیشری کو بھی مطمئن کرنا ہوگا،سب کے اثاثے ڈیکلیئر ہونے چاہئیں،یہ کون لوگ ہیں جو اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، ہمیں ملک کا سوچنا ہے آئے روز اداروں کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے،ایسے تمام عناصر کا نوٹس لیا جائے جو کمپین چلاتے ہیں،سیاست دان اپنا احتساب کروا رہے ہیں،اقامہ پر منتخب وزیراعظم ،دوہری شہریت اور جعلی ڈگریوں پرمنتخب لوگوں کو گھر بھیجا گیا ججز کیسے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں،کیا دہری شہریت کا قانون صرف سیاستدانوں کیلئے ہے،سب کو ایک قانون سے گزارنا ہوگا،ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا،اس ملک کو عدل و انصاف کی ضرورت ہےجس دن اس ملک میں دل و انصاف آگیا اس دن اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ