سینیٹرفیصل واوڈااورمصطفیٰ کمال کوتوہین عدالت کانوٹس،سپریم کورٹ نےدونوں رہنماؤں کوطلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسپلیمنٹری کیس کی سماعت کی ۔جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہے۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل واووڈا کیخلاف از خود نوٹس لیا تھا۔
عدالت نےفیصل واوڈااور مصطفیٰ کمال کو توہیں عدالت کا نوٹس جاری کرتےہوئےدونوں رہنماؤں سے2ہفتے میں جواب طلب کرلیا، پیمرا سے پریس کانفرنس کا ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا عدالت نےکیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہےکہ فیصل واوڈاکےبعدمصطفیٰ کمال نےبھی پریس کانفرنس کی تھی۔