معافی کے باوجودطارق بشیرچیمہ کےایوان میں داخلےپرپابندی

معافی کے باوجودسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے طارق بشیر چیمہ کے رواں سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کے رواں سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی گئی سپیکر نے تحریک کے ذریعے ایوان سے منظوری لے لی جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا اختیار سپیکر کو دے دیا گیا اور اس حوالے سے ایوان نے تحریک منظور کرلی ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کل قومی اسمبلی ایوان میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا ہے اس پر تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ طے کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کے رواں سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی جائے جس کی سپیکر نے تحریک کے ذریعے ایوان سے منظوری لے لی ۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آپ یہاں دروازے سے نکلیں تو چالیس پچاس بندے کھڑے ہوتے ہیں میرا خدشہ سیکیورٹی سے متعلق ہے نوے کی دہائی میں کوئی ایم این اے مخصوص کارڈ جاری کراسکتا تھا داسو کے اندر جو واقعہ ہوا وہ گاڑی دس دن پاکستان کے اندر رہی یہاں پر کوئی بھی اندر آسکتا ہے اس دن ایک پارٹی کے سو سے زائد لوگ گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے سیکیورٹی سٹاف سے درخواست ہے کم از کم تعداد میں لوگوں کو آنے دیں نہ یہ موچی دروازہ ہے نہ ڈی چوک ہے کہ لوگوں کو یہاں لائیں پہلے بھی آپ کو بتا چکا ہوں کل بھی آپ کو پیغام بھیجا ہے، گیٹ پہ ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کھڑے ہوتے ہیں ،
سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے ہدایات دے دی ہیں اس پر سخت کارروائی کررہے ہیں کوئی ٹک ٹاکر اور دیگر موبائل لیکر گیٹ سے اندر کی ویڈیو نہیں بنائے گا اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کا موبائل لے لیا جائے گا سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ