اسلامآباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی اووربلنگ پر سیکنڈ رپورٹ آگئی ہے . اب لوگوں کو ری فنڈز ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
محسن نقوی نے جی او آرون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اتنے بل بھیجے جارہے تھے جن کی ادائیگی ان کیلئے مشکل تھی. وزیر اعظم نے کہاہے کہ ری فنڈنگ کے عمل میں کوئی کمی کوتاہی نہ ہو.
وزیرداخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر وزیر اعظم نے بروقت پیکج کااعلان کیاہے. تئیس ارب روپے کی رقم فوری ارسال کردی گئی ہے.
محسن نقوی نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اعتراض تھا کہ میں آزادکشمیر کیوں نہیں گیا. صوبوں میں امن وامان صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے.صوبوں کا اپنا اختیار ہے اور اس میں مداخلت نہیں کرسکتے. جہاں سیکورٹی کی ضرورت ہے وہاں ہم نے سیکورٹی دی. انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں لا اینڈ آرڈر پر بھی میٹنگز ہوئیں. آزاد کشمیر کے لوگ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے تھے .