گوجرانوالہ۔(بیورو رپوٹ)یارمددگار اور واسا گوجرانوالہ کے درمیان ایک (MOU) مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ،اس (MOU) کے مطابق واسا گوجرانوالہ اور یارمددگار ، گوجرانوالہ شہر کے مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں بارشوں کے صاف پانی کو زمینی پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے مقصد کے لئے Groundwater Recharge Wellتعمیر کرے گا ، اس مشترکہ کاوش کا پہلا پائیلٹ پراجیکٹ الفتح گرانڈ پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں تعمیر کیا جائے گا ۔ اس پراجیکٹ کا بنیادی تصور مون سون کے موسم میں بارش کے صاف پانی کو زمین کی سطح سے نیچے لے جا کر پانی کے ضیاع کو روکنا ، زمینی پانی کے بیسن کو توازن اور بھرنے میں مدد کرنا ہے۔معاہدے کے مطابق یارمددگار مالی اور دیگر انتظامی معاونت فراہم کرے گا اور واسا (WASA) گوجرانوالہ شہر میں ریچارج کنوں کی تعمیر کے لیے ڈیزائن، تکنیکی مہارت فراہم کرے گا اور بعد از تعمیر دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی نبھائے گا۔اس (MOU) پر ایم ڈی واسا گوجرانوالہ کاشان حفیظ بٹ اور چیئرمین یارمددگار رضوان خواجہ نے دستخط کئے ۔