سیو دی غزہ دھرنے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، رومان نامی شخص کی تدفین آبائی علاقے کوٹلی آزاد کشمیر میں کی جائے گی۔سابق سینیٹر مشتاق احمد نے گزشتہ رات کارحادثے پر احتجاج کی کال دے دی۔
گزشتہ رات غزہ بچاو دھرنے میں کار حادثے میں 2 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کر دی گئی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ڈی چوک میں جنازے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا 8دن سے غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف پر امن احتجاج کررہے ہیں رات کو ہمارے اوپر کار حملہ ہواہم اس معاملے پر پرامن احتجاج کریں گے۔