اسلام آباد:ٌ وزیراعظم نےپاکستان میں ایرانی سفیر سے صدر ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مجھے اپنے بھائی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
ایرانی سفیر کاکہناتھاکہ مرحوم صدر رئیسی کیلئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے جذبات اور انکے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان کامزیدکہناتھاکہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی و فروغ کے ویژن کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں سفارتخانے کی وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔