لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جسٹس تنویر سلطان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس میں تحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
اینٹی کرپشن کورٹ لاہور کا چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ چودھری پرویزالٰہی نے بعد از گرفتاری ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،پرویزالہی کو اس کیس میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا۔