ژوب:ایک ماہ میں سیکیورٹی فورسزکےآپریشنز،29دہشتگردجہنم واصل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن 29 دہشت گرد مارے گئے، عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کیلئے رابطہ کیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے دوران افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ بے گناہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، اس صورتحال میں سیکیورٹی فورسز نے پاک اور افغان سرحد کے ساتھ دیگر علاقوں بالخصوص بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں 21 اپریل سے آپریشن شروع کیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران موثر کارروائیوں کے نتیجے میں، 29 دہشت گرد مارے گئے، 14 مئی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی