چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے صوابی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی مراکز کا دورہ کیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے صوابی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی مراکز کا دورہ کیا ۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے مستحق خواتین میں ادائیگیوں کی تقسیم کے عمل ، ادائیگی مراکز میں موجودہ انتظامات اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوںنے مستحق خواتین سے براہ راست بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیاسی وابستگی سے بالاتر تمام غریب ومستحق افراد کی مدد کررہا ہے۔ روبینہ خالد نے کہا کہ ہم نے مستحق خواتین کو باعزت اور شفاف طریقے سے رقوم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خواتین کو ہدایت کہا کہ کفالت کی سہ ماہی قسط کی رقم 10500روپے ہے اور آپ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سرکاری نمبر 8171 سے پیغام موصول ہونے پر ہی ادائیگی مرکز پرتشریف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر شکایت درج کرائیں ۔ روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ بزرگ اور چھوٹے بچوں والی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر رقوم کی ادائیگی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 95 لاکھ سے زائد خاندان پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور مزید مستحق گھرانوں کیلئے سروے کا عمل جاری ہے۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق گھرانوں کے افراد کیلئے تکنیکی مہارت اور چھوٹے قرضوں کی فراہمی پر زور بھی دیا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ