پاکستان تحریک انصاف گوجرانولہ خواتین ونگ کے وفد کی اسلام آباد میں مرکزی پارٹی عہدیداروں سے ملاقات

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صدر وومن ونگ پاکستان تحریک انصاف محترمہ کنول شوذب کی ہدایت کے مطابق گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون اور ویسٹ ریجن سے عہدیداران خواتین بشری بی بی عدت کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد پہنچیں۔جہاں پر انہوں نے عدالتی کاروائی بھی دیکھی ۔بعد ازاں پی ٹی آئی وومن ونگ سنٹرل پنجاب کے آفس کا دورہ بھی کیا۔جہاں پرصدر وومن ونگ پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف محترمہ کنول شوذب اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رئوف حسن اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ پی ٹی آئی روبینہ شاہین. ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وومن وونگ فرخندہ کوکب ،سمیرا عابدسیکرٹری اطلاعات وومن ونگ سنٹرل پنجاب اور وومن ونگ کی دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر نیئر مرتضیٰ لون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آئینی، قانونی اور اسلامی لاز کے مطابق عدالت فیصلہ کرے گی ۔ مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن سے ملاقات کے موقع پر نیئر مرتضیٰ لون نے ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری قیادت پر ایسے حملے کون کروا رہا ہے۔اس موقع پر وومن ونگ سنٹرل پنجاب سے خواتین بشمول نائب صدور وومن ونگ سنٹرل پنجاب راحیلہ کوثر، رخسانہ رضا، ضلعی صدر شیخوپورہ جمیلہ یونس ، ضلعی صدر گوجرانوالہ نیئر مرتضی لون، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ عنصر اور دیگر عہدے داران، ضلع گجرات سے روبینہ شاہین سابق صدر تحصیل کھاریاں، عظمی بتول سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گجرات، غزالہ زمان۔شہلا خان نیازی ۔صبا نورین صدر یو سی ڈنگہ نے شرکت کی ۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ