اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔9 کاروائیوں میں 324 کلو منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار۔کراچی میں کوریئر آفس میں جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 27 کلو آئس برآمد۔ ملزم گرفتار۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس برآمد۔بلوچستان میں دو مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان سے 138.8 کلو چرس 14 کلو افیون اور 10 کلو آئس برآمد۔26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں 5 خواتین سمیت 6 ملزمان سے 4.8 کلو افیون اور 91.2 کلو چرس برآمد۔اورنگی کراچی میں 2 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد۔غوری ٹاؤن روڈ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 16.8 کلو چرس برآمد۔