سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے عدت کیس میں دیئے گئے فیصلہ کو متنازعہ قرار دے دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عدت کیس میں دیا گیا فیصلہ متنازع ہے اور شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے،عدت کے مسئلے کو چھیڑنے سے ہر گھر میں مسائل پیدا ہوں گے، مدعی سمیت تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےاور متاثرہ فریق سے معافی مانگی جائے۔عدالتی فیصلے میں شرعی احکامات کی خلاف ورزی اور پردے دار خاتون کی کردار کشی کی گئی، اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازعہ فیصلہ کو واپس لیا جائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نور الحق قادری نے مزید کہا کہ آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے عدت سے متعلق مشکوک فیصلے پر بات کرنا ہے آج یہاں تمام مسالک کے علما موجود ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس میں دیا گیا یہ فیصلہ متنازع ہے اور شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے۔ عدالتی فیصلے میں شرعی احکامات کی خلاف ورزی اور پردے دار خاتون کی کردار کشی کی گئی، اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازعہ فیصلہ کو واپس لیا جائے، مدعی سمیت تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، متاثرہ فریق سے بھی معافی مانگی جائے۔اس موقع پر سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایک خاتون کی عزت اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو ٹارگٹ بنایا گیا، ہمارے معاشرے میں دشمنیوں میں بھی خواتین کو ایسے معاملات سے دور رکھا جاتا ہے، وضح کیے گئے احکام شریعہ کو بدلنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں مگر ماڈریٹ طبقہ نے گھناؤنا فیصلہ دیا ہے ایسے حساس مسئلہ پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی جاسکتی تھی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فقہ کہتی ہے عدت کے مسئلے میں خاتون کا قول معتبر ہے مشرقی تہذیب میں بہت خوبصورتی ہے یہاں مائیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں انسانی غیرت بھی اس طرح کے کیسز کو گوارا نہیں کرتی مگر آپ سیاسی لڑائی کو گھروں اور بچیوں تک لے گئے،بشریٰ بی بی ایک باپردہ خاتون ہیں انہیں رسوا کرنا قابل مذمت ہے آپ نفرتیں کہاں تک لے کر جارہے ہیں ہم اس تمام معاملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدود الہیہ میں گھسنا درست نہیں یہ فیصلہ اللہ کے حکم کے خلاف جاری کیا گیا، عدت کے مسئلے کو چھیڑنے سے ہر گھر میں مسائل پیدا ہوں گے، عدت کے مسئلے میں خاتون کا قول معتبر سمجھا جاتا ہے مگر یہاں یہ اللہ کے حکم کو ٹھکرایا گیا ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ