ممتاز بزرگ عالم دین جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر بانی و مہتمم اعلیٰ جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن و خطیب جامعہ مسجد گلزار مدینہ راہوالی علامہ محمد حنیف چشتی کو ہزاروں شاگردوں ،عقیدت مندوں عزیزو اقارب و سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)ممتاز بزرگ عالم دین جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر بانی و مہتمم اعلیٰ جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن و خطیب جامعہ مسجد گلزار مدینہ راہوالی علامہ محمد حنیف چشتی کو ہزاروں شاگردوں ،عقیدت مندوں عزیزو اقارب و سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیا ہے تدفین جامعہ چشتیہ رضویہ کے احاطہ میں کی گئی ۔ راہوالی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا ۔مرحوم کے استاد محترم شیخ الحدیث سید حسین الدین شاہ آف راولپنڈی نے پڑھائی جبکہ پیر رضا ثاقب مصطفائی ،علامہ اجمل رضا قادری ،خطیب داتا دربار لاہور مفتی محمد رمضان سیالوی ،پیرخالد حسن مجددی،پیر محمد رفیق مجددی،ڈاکٹر آصف ہزاروی،علامہ قائم علی چشتی،پیر محمد دائود رضوی ،سید کرامت علی بخاری،مولانا محمد رفیق قادری،مولانا اکبر نقشبندی،،محمد طاہر رضوی،پیر محمد محبوب چشتی مولانا محمد بشیر الدین قادری ،الحاج حبیب الرحمن نوشاہی،علامہ حافظ عمران آسی آف سیالکوٹ، پیر مبارک علی شاہ آف منڈھیر سیداں شریف ،علامہ محمد یعقوب رضوی،علامہ قاسم علوی،علامہ رب نواز ،صدر سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،ڈاکٹر ابوالحسن شاہ آف بھیرہ شریف پیر سید غلام رسول شاہ،علامہ عبدالستار سعیدی،سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف و ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک ،سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڈ،چوہدری محمد ناصر چیمہ ایم پی اے، صاحبزادہ آصف معصومی ،چوہدی ثناور ارشد جوندہ،حاجی محمد اشرف چہل،میاں ندیم اکرم،پروفیسر مرزا ادریس بیگ، ،پروفیسر شکیل احمد،پروفیسر سجاد سردار وڑائچ ،ممبران کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ،خرم حمید بٹ،حاجی ابراہیم،چوہدری کاشف حفیظ،ساجد اکرام لون،حاجی ابراہیم نوشاہی،حاجی منور ،نصیر شانی،فرحان ارشد بٹ،مرزا محمد اکرم بیگ،صاحبزادہ ابوبکر رفیق ، قاری اللہ جوایا،اصغر پہلوان،چوہدری امجد علی گجر ،رانا عمران ،عدنان،اعجاز بھٹی ،محمد خالد چاند،چیئرمی امن کمیٹی حاجی یوسف کھوکھرعلامہ امتیاز احمد سلطانی،مولانا حافظ منشاء قادری،محمد علی جرال،سعودالحسن ڈار ،خالد پرویز بلو بٹ ،علامہ سید علی عابد مشہدی شاہ صاحب (صدر منہاج القرآن علما کونسل سنٹرل پنجاب) کی قیادت میں منہاج القرآن علما کونسل ضلع گوجرانوالہ وسطی کے صدر علامہ حافظ فرحان ثنائی، سینئر نائب صدر مفتی محمد افضل قادری نقشبندی، نائب صدر علامہ عبد الحمید عابد اویسی، ناظم دعوت علامہ عمیر محمود فاروقی، علامہ حافظ سرور سیالوی، علامہ سعید علی فریدی صدر منہاج القرآن علما کونسل گجرانوالہ شمالی علامہ عدنان علی حیدری ، صاحبزادہ پیر محمد نصیر احمد اویسیسمیت ممتاز علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات نے ہزروں کی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر علماء کرام نے اپنے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ مرحوم علم و عمل کے پیکرعاشق رسولۖ اور محافظ ختم نبوت تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت دین کی خدمت ،درس و تدریس اور اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ کی جدوجہد میں گذری انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم معروف مذہبی سکالر علامہ پروفیسر حافظ محمد سعید چشتی ، عبدالطیف چشتی،حافظ محمد شبیر چشتی علامہ عبدالحمید چشتی ، علامہ ضیا المرتضی چشتی،مولانا عطاء المصطفیٰ جمیل کے والد محترم اور مولانا امین چشتی کے سسر تھے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ