صدر ا ٓئی پی پی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پشاور میں دہشتگردی کی مذمت،شہدا کو خراج عقیدت عبدالعلیم خان کا طلعت حسین کی وفات پر بھی اظہار افسوس،درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت.

لاہور (بیورو رپورٹ)صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کی ہے اور اس افسوس ناک واقعے میں بہادر آفیسر کیپٹن حسین جہانگیر اور ہوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے،پوری قوم اپنے محافظوں اور نڈر جوانوں کے ساتھ ہے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور دہشتگردی کے عفریت پر قابو پانے کے لیے عسکری اداروں کے عظم اور مسلسل کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے شہرہ آفاق اداکار طلعت حسین کے انتقال پر بھی دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ طلعت حسین لینجڈ اداکار اور اعلیٰ شخصیت کے حامل نفیس انسان تھے جن کی ٹیلی ویژن کے میدان میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ طلعت حسین نے فن اور فنون لطیفہ کے لیے جو خدمات سر انجام دیں وہ اس عہد کا سنہری باب ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غم زدہ خاندان اور طلعت حسین کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ حمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ