صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قوم کو مبارکباد وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے والا ہر شخص قابل فخر ہے:عبدالعلیم خان کا پیغام

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)یوم تکبیر کے موقع پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے قوم کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہم سب کے لئے یکساں قابل فخر اور لائق اطمینان ہے، نعرہ تکبیر کے نام پر بننے والی مملکت خداداد کے ہر شہری کو یوم تکبیر کی مبارک ہو۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وطن عزیز کو ایٹمی طاقت اور نا قابل تسخیر بنانے والا ہر شخص قابل فخر اور داد تحسین کا مستحق ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آج سے 26سال پہلے پاکستان کے دشمنوں کے دانت کھٹے ہوئے اور انہیں وہ واضح پیغام گیا جس سے خطے میں طاقت کا تواز ن قائم ہوا جو پاکستان کی بہت بڑی کامیابی تھی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا دفاع مضبوط تر ہو ا اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں نے دشمن کی ساری خوش فہمی دور کر دی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بننے والی ریاست کی مسلح افواج کے حوصلے مزید بلند ہوئے، ہم سب آج کے دن ایٹمی سائنسدانوں،ماہرین، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 28مئی کے یوم تکبیرپر ہرشہری کو مادر وطن کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کیونکہ انشاء اللہ پاکستان کی طرف اب کوئی کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ٭٭٭

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ