پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے

کراچی/اسلام آباد/ لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لیگیسی کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو جوہری قوت بنانے کا دور اندیش خواب دیکھا اور بے پناہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہمارے جوہری پروگرام کی غیر متزلزل بنیاد رکھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے وژن کو ثابت قدمی سے آگے بڑھایا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدید میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت پاکستان کے دفاع کے لیے خدمات کلیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1998 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور اپوزیشن لیڈر اُس وقت کی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ بھارت کی جانب سے جوہری خطرات کا فیصلہ کن جواب دے اور ہماری قومی سلامتی کو یقینی بنائے۔ پی پی پی چیئرمین نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سائنسدانوں اور اس سے منسلک ان تمام لوگوں کی لگن اور مہارت کو سلام پیش کیا جنہوں نے پاکستان کو ایک طاقتور ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ہیروز ہماری قوم کے عزم اور ذہانت کی عکاسی کرتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کم از کم جوہری ڈیٹرنس کی قومی پالیسی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ جوہری پھیلاؤ سمیت ہتھیاروں کی عالمی دوڑ کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور جمہوریت کے اصول ہی ہمارے لیے قومی و بین الاقوامی فورمز پر رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اِس تاریخی دن پر اپنی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں اور ایک محفوظ، پرامن اور جمہوری پاکستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ