یورپی ممالک کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا خوش آئند ہے:عبدالعلیم خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند امر ہے اور ہم اس اہم پیش رفت پر فلسطینی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فلسطینی ریاست کے حق میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آخر کار دنیا بھر کو فلسطین میں ہونے والے انسانی مظالم کا عملی طور پر احساس ہو ہی گیا اور ثابت ہو گیا کہ فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کے لئے دنیا اکٹھی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی سفاکیت اور نہتے شہریوں پر ظلم وستم دنیا بھر میں آشکار ہو چکے ہیں، اسرائیل ہٹ دھرمی چھوڑ دے،اسپین، ناورے اور آئر لینڈ سمیت 146ممالک نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر مان لیا ہے کیونکہ فلسطین کی آزادی اور خود مختاری عالمی چارٹر کے عین مطابق ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کی حمائیت کے لئے مسلمان ہونا نہیں بلکہ با ضمیر ہونا ضروری ہے،اسی لیے دنیا کی مہذب اقوام نے فلسطین کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسرائیل کی بربریت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسلم امہ کے لئے باعث فخر ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں آزاد اور خود مختار فلسطین کی ریاست کا قیام عمل میں آ جائے گا۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ