اسلام آباد ()ہاضمے کے عالمی دن کے حوالے سے ماہرین صحت نے ہاضمہ کی اہمیت علامات اور بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا ہر تین میں سے ایک شخص ہاضمے کے مختلف مسائل جیسے کہ سینے کی جلن تیزابیت بد ہضمی اور قبض جیسی بیماریوں کا شکار ہے یہ مسائل زندگی کےمعیار کو کم کرتے ہیں اور دیگر بیماریوں کی بنیاد بن سکتے ہیں،صحت ہا ضمہ کو بہتر بنانے اور ان مسائل سے بچنے کے لیے متوازن اور غذائیت سےبھرپور غذا کا استعمال پانی کو مناسب مقدار میں پینا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہیں،ماہرین صحت جن میں ڈاکٹر بریگیڈیئر مسعود صدیق، ڈاکٹر کرنل صابر خان،ڈاکٹر کرنل جنید سلیم،ڈاکٹر بریگیڈیئر امجد سلامت اور ڈاکٹرجہانزیب مقصود شامل تھے نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہاضمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس کا انعقاد سرل کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا تھا، ماہرین صحت کا کہنا تھا کہس دن کا مقصد عوام کو باضمے کے مسائل اور ان کی روک تھام کے بارے میں آگاہ کرنا ہے، ہاضمے کے مسائل کی علامات میں سینے میں جلن یا درد بد ہضمی، پیٹ پھولنا،متلی، الٹی اور قبض شامل ہیں،ہاضمے کے مسائل کی وجوہات میں غیر صحت بخش غذائیں زیادہ چکنائی یا مصالحہ دار کھانے کم پانی پینا اور طرز زندگی میں بے ترتیبی شامل ہیں اس کے علاوہ ذہنی دباؤ تمباکو نوشی اور الکوحل کا استعمال بھی ان مسائل کو بڑھادیتا ہے،صحت با ضمہ کو بہتر بنانے اور ان مسائل سے بچنے کے لیے متازن اور غذائیت سےبھرپور غذا کا استعمال پانی کو مناسب مقدار میںابال کر پینا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہیں، پریس کانفرنس کے دوران ماہرین صحت نے ہاضمے کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ان کے حل کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں، ماہرین نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاکرہاضمہ کی صحت کو بہتر بنائیں اورہاضمے کے مسائل سے محفوظ رہیں۔