صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا مسلح افواج کے افسران کے کورس کی اختتامی تقریب سےخطاب

اسلام آباد: صدر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد، ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے حال ہی میں منائے جانے والے یوم تکبیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے اعزاز ہے۔ صدر جامعہ نے افواج پاکستان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں افواج پاکستان (آرمی، نیوی اور ایئر فورس) کے افسران کے لیے دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام 39ویں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کہ یونیورسٹی جلد اپنی اکیڈمیز اور اداروں کے ذریعے فاصلاتی تعلیم اور آن لائن تربیت کے پروگراموں کا آغاز کرے گی ۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کےتربیتی اقدامات اور تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے یونیورسٹیوں کے اہم سماجی کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر العتیبی نے مسلم دنیا کی خدمت کرنے کی یونیورسٹی کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے عالمی شہرت کی طرف یونیورسٹی کی رفتار کے لیے پر امیدی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو ترقی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے اور جلد ہی یونیورسٹی دنیا کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں شامل ہو گی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وژن، اس کی تاریخ اور مستقبل کے مقاصد کو واضح بھی کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے وژن کو بھی شیئر کیا اور یونیورسٹی کے اکیڈمک ایکسیلنس کے لیے اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں میں اسلامی افکار کے فروغ اور روزمرہ زندگی کے معمولات میں دین سے رہنمائی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس بات کا تذکرہ کیا کہ یونیورسٹی معاشرے کی خدمت اور اسلام کے حقیقی تشخص کو عام کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر محمد الیاس نے بھی خطاب کیا جنہوں نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں لیکچرز، سرگرمیوں کے موضوعات اور دیگر متعلقہ امور کا تذکرہ کیا گیا۔ انچارج ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالفرید بروہی نے بھی کورس کی تفصیلات بتائیں۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ