مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی اکیڈمیا-انڈسٹری فرق کو ختم کرنے کیلئے متحدہوگئے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی مستقبل کے ٹیک لیڈروں کے لیے کلیدی اقدامات شروع کر کے اکیڈمیا-انڈسٹری فرق کو ختم کرنے کے لیے متحدہو گئے اس حوالے سے برجنگ دی اکیڈمیا-انڈسٹری گیپ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام, رانا مشہود احمد خان اورچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمدتھے ۔پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گریجویٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامے میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے،پروف ایجوکیشن سسٹم ان تقریبات کے انعقاد کے لیے مائیکروسافٹ کی خدمات اور کر دار قابل تحسین ہے ۔تقریب میں مختلف یو نیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مو جو دگی میں مائیکروسافٹ کوپائلٹ، مائیکروسافٹ لرن فار ایجوکیٹرز اور مائیکروسافٹ فار اسٹارٹ اپس – فاؤنڈرز ہب کے اجراء کا مشاہدہ کیا گیا۔اس موقع پر مائیکروسافٹ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن انڈسٹری، وسطی یورپ مشرق وسطیٰ اور افریقہ جے رچرڈز ہل نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹیکنالوجی اکیڈمی اور صنعت کے درمیان ایک طاقتور پل ثابت ہو سکتی ہے۔ طلباء کو جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرکے،صنعتی رہنماؤں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کرہم بے روزگاری کے خاتمے کیساتھ ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں ۔اس موقع پر جبران جمشید نے ورلڈ ٹیلنٹ انیشی ایٹو کے ایک حالیہ سروے پر روشنی ڈالی جس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیزی سے بدلتے ہوئے کام کی جگہ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔سروے میں اے آئی کو اپنانے میں نمایاں اضافہ کا انکشاف ہوا ہے جس میں حیران کن طور پر 75فیصد نالج ورکرز اپنے روزمرہ کے کاموں میں اے آئی ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں۔جبران جمشید نےمزید کہا کہ کمپنیاں اب بھرتی کرتے وقت AI مہارتوں کو ترجیح دے رہی ہیں، ملازمین مسابقتی رہنے کے لیےلنکڈ ان لرننگ جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے فعال طور پر خود کو بہتر کر رہے ہیںلنکڈ ان نے تنظیموں کے لیے ایک نیا AI اسکلنگ فریم ورک متعارف کرایا ہے، جو ہر سطح پر پیشہ ور افراد کو ان کی AI مہارت کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے 50 سے زیادہ مفت سیکھنے کے کورسز پیش کرتا ہے۔تقریباً 46 فیصد نے پچھلے چھ مہینوں کے اندر ان ٹولز کو ا پنایا جس سے AI انضمام میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ GIKI طلباء کی ایک گروپ ٹیم سائن ساتھی کا پروجیکٹ امیجن کپ کے عالمی سیمی فائنل تک پہنچا۔ تقریب میں اعلیٰ امیجن کپ پراجیکٹس کو معززین کے سامنے پیش کیا گیا۔تقریب کا آغازپر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا.

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ