پاکستان میں بیلجیئم کےسفیر چارلس ڈیلوگن کا دورہ ہلال احمر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) بیلجیئم کے پاکستان میں سفیر”چارلس ڈیلوگن“نے ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا۔نیشنل ہید کوارٹرز پہنچنے پر ہلال احمر پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا گیا۔ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری سے ملاقات میں پاکستان بیلجیئم دوطرفہ تعلقات،تعاون اور مستقبل میں مستحکم روابط سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ہلال احمرپاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے ہلال احمر پاکستان کی انسانیت کے لئے خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے ملک بھر میں اور باالخصوص2022 کے سیلاب متاثرین کے لئے ہلال احمر کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق آگاہی دی۔چارلس ڈیلوگن نے ہلال احمر پاکستان اپنی آمد کو خوشگوار وزٹ قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں ہلال احمر پاکستان کے قدرتی آفات و سانحات کے دوران متاثرہ لوگوں کے لئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ انسانیت کی بقا اور فلاح کے لئے بیلجیئم اپنا تعاون جاری رکھے گا۔سردار شاہد احمد لغاری نے چارلس ڈیلوگن کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران خدمات کی تعریف کی انہیں پاک بیلجیئم تعلقات کو استحکام بخشنے، مستحکم روابط کے قیام،باہمی تعاون کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارلس ڈیلوگن نے ہلال احمر پاکستان کی انسانیت کے لئے خدمات اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی کے لئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا انسانیت سب سے مقدم ہے اسے زندہ رکھنے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چائیے۔ہلال احمر پاکستان کی خدمات میری نظر میں قابل تعریف اور تاریخی نظر میں اہمیت کی حامل ہیں۔انہوں نے ہلال احمر پاکستان کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگن کو ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے اپنی کتاب ”داستان عزم“ بھی پیش کی۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ