فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) اورفپواسااسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) اورفپواسااسلام آباد چیپٹرکے عہدیداروں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریکرنگ گرانٹ 500 بلین تک بڑھائی جائے،ٹی ٹی ایس کی تنخواہوں کو ایک بار 60 فیصد اضافہ اور اسے سالانہ بجٹ میں اضافے سے منسلک کیا جائے،ٹی ٹی ایس اساتذہ کی پنشن برقرار رکھنے اور موجودہ ٹیکس میں 75 فیصد چھوٹ دی جائے، بجٹ کٹوتی کے خط کو فی الفور منسوخ کیا جائے،سیاسی جماعتں اپنے منشور کے مطابق تعلیم کے لیے بجٹ میں جی ڈی پی کا 4 سے 5 فیصد اضافہ کریں،ٹی ٹی ایس اساتذہ کو ڈیتھ،وزیراعظم امدادی پیکج فراہم کیا جائے،مالی بحران کی شکار یونیورسٹیوں کوخصوصی امداد یقینی بنائی جائے،علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے،قومی نوجوانوں کی مثبت مصروفیت کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے،اگر حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو پورے پاکستان سے تمام اساتذہ اور ملازمین اگلے ہفتےسے اسلام آباد میں ہڑتال اور دھرنا دیں گےجو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)کے نائب صدرڈاکٹر مظہر اقبال، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عزیر، فیڈرل چیپٹر کے جنرل سیکرٹری محمد جدون خان، ڈاکٹر محمد اقبال جتوئی و دیگر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2024-2003 میں حکومت پاکستان نے تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا محض 1.6 فیصد مختص کیا جو خطے میں سب سے کم تھا، اس مختص کردہ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کوجی ڈی پی کا صرف %0.44 (ریکرنگ گرانٹ) گرانٹ کے طور پر ملا جبکہ مالی سال 19-2018 سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ریکرنگ گرانٹ 65 بلین روپے پر رکی ہوئی ہے اور اس میں اضافہ نہیں کیا گیا،جبکہ اس کے مقابلے میں ہمارا پڑوسی ملک تعلیمی بجٹ میں 19 فیصد اور بنگلہ دیش چالیس فیصد اضافہ کر رہا ہے۔ ان ملکوں نے گزشتہ دس برسوں میں اپنے تعلیمی بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ کیا ہے اور ہم نے اس عرصہ میں چھیاسٹھ فیصد کمی کی ہے ، 2018 سے گیس بجلی، پیٹرول ڈیزل اور دیگر سہولیات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ، بڑھتی مہنگائی کے اس تناسب نے ملک بھر کی یونیورسٹی کے اخراجات پر شدید بوجھ ڈال دیا ہے،مسلم لیگ (ن) کے منشور میں تعلیمی اخراجات کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک بڑھانے، وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر تعلیم کے لیے بجٹ میں مختص رقم بڑھانے اور یونیورسٹیوں کو ضرورت اور کارکردگی کی بنیاد پر گرانٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں بھی جی ڈی پی کا کم از کم 5 فیصد تعلیم کے لیے مختص کرنے کا وعدہ کیا گیا،ان وعدوں کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں تعلیم کو بالعموم اور اعلیٰ تعلیم کو بالخصوص نہ صرف اپنے منشور بلکہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر سپورٹ کریں، یہ فنڈنگ یونیورسٹیوں کی مالی حالت کو بہتر بنانے، اعلیٰ معیار کی تعلیم کی حمایت، اور جدید تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے،۔ فپواسا کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالیاتی ڈویژن کو 24 مئی 2024 کو لکھے گئے خط میں آئندہ مالی سال کے بجٹ برائے 25-2024 میں اعلی تعلیم کے بجٹ میں لگائے جانے والے کٹ اور صرف وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں کے لیے مختص کیے جانے والے تقریباً 25 بلین روپے کے بجٹ پر انتہائی گہری تشویش کا اظہار کیا،حکومت کا یہ قدم قومی سطح پر تعلیم کے لیے عدم دلچسپی اور اعلی تعلیم کے ساتھ بدسلوکی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کٹوتی کے بعد صوبوں کو بھی وفاقی مالی امداد سے محروم کیا جا رہا ہے،فپواسا نے فوری طور پر چیئرمین ایچ ای سی، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے اپیل کی کہ وہ اعلی تعلیم کے شعبے، جامعات اور فکیلٹی کو درپیش سنگین مسائل کی طرف خصوصی توجہ دیں اور آنے والے مالیاتی بحران کو کم کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کریں،اعلی تعلیم کے بجٹ میں اضافہ ملکی جامعات کے اعتماد کو بحال کرے گا ، مزید بی پی ایس فیکلٹی کو اگلے کیڈرز پر مقابلہ کرنے کا منصفانہ موقع دیا جانا چاہیے اور ان کی بروقت ترقیوں کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ فپواسا کے نمائندگان نے حکومت سے ملک بھر میں وائس چانلسرز کی تقرریوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور تعلیمی ایمرجنسی پر عمل کرتے ہوئے اعلی تعلیم پر توجہ کی درخواست کی، اگر اس شدید مالی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی جامعات کا بند ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ملک کے مستقبل یعنی نوجوانوں اور پروفیسرز میں مایوسی کی لہر دوڑے گی جسے واپس لانا نامکمن ہوگا،فپواسا کے نمائندگان کامزید کہنا تھاکہ اگر حکومت نےاپنا نوٹیفیکیشن فوراً واپس نہیں لیا اور ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو پورے پاکستان سے تمام اساتذہ اور باقی ملازمین اگلے ہفتےسے اسلام آباد میں ہڑتال اور دھرنا دیں گےجو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،پریس کانفرنس کی میزبانی فپواسا اسلام آباد چیپٹر نے کی جس میں فپواسا اسلام چیپٹر کے صدر ڈاکٹر اقبال جتوئی اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد جدون اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر ڈاکٹر محمد ہمایوں اور نائب صدر ڈاکٹر فضل واحد اور دوسرے عہدیداروں نےبھی شرکت کی۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ