اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔5 کاروائیوں میں 331 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.9 کلو آئس برآمد۔جامشورو ٹول پلازہ حیدرآباد کے قریب 5 ملزمان سے 282 کلو چرس برآمد۔جیوانی گوادر کے قریب سے 30 کلو چرس برآمد۔کلمہ چوک چنیوٹ میں ملزم سے 12 کلو چرس برآمد۔ایم ون اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 6 کلو ہیروئن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔