اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی لہترار سنٹر میں واقع بیکری یونٹ کی چیکنگ.ہیچری کے انڈے مٹھائیوں میں استعمال کرنے والی بیکری کی شامت،بیکری سیل.جعلسازی میں ملوث بیکری سیل، 2000 گندے ہیچری کے انڈے تلف.بیکری سے گندے انڈے برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لاٸی گٸی۔یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، بدبودار ماحول میں مٹھائی کی تیاری کرتے پائے گئے۔ پروسیسنگ ایریا اور مٹھائی میں زندہ اور مردہ مکھیوں کی بھرمار، مکسچر بنانے والی مشینیں زنگ آلود اور گندی پائی گئیں۔مٹھائی کی پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ کاغذ کا استعمال اور ٹوٹے فرش زنگ آلود ٹرے رکھے پائے گئے۔عوام الناس میں بیماریاں بانٹنے والے سویٹس یونٹ کو بند کر کے ناقص مال تلف کر دیا گیا۔گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں سے خرید کر استعمال کیے جا رہے تھے۔فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔ ٹوٹے اور ہیچری والے انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بیکری اور مٹھائیوں میں گندے انڈوں کا استعمال معدہ و جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی جبکہ معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے.