پاکستان میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے،بانی پک ائیرلائنز

اسلام آباد (پریس ریلیز) پاکستان کی نئی فضائی کمپنی پک ائیر لائنز انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں 3 سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے سینکڑوں پاکستانیوں کو روز گار ملے گا، ہم آرٹیفیشل ایلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے نہ باقی ائیر لائنز پر سبقت لینے کی کوشش کریں گے بلکہ پاکستان میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، پاکستان اس خطے کا نہ صرف ایک اہم ملک ہے بلکہ اس کا محلے وقوع اس اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں سے ایک نئی ائیر لائنز کا آغاز کیا جائے جو پاکستان کو سنٹرل ایشن ممالک اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جوڑے،پاکستان ایسا خطہ سرزمین ہے جہاں پر بہت سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ایوی ایشن انڈسٹری بھی ایک ایسی ڈومین ہے جہاں پر بہت سارا کام کرنے کی گنجائش موجود ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نےنئی فضائی کمپنی پک ائیر لائنز لا کر ایک ادنی سی کوشش کی ہے ، ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی نے ان خیالات کا اظہار پک ائیر لائنز انٹر نیشنل کے چیئر مین محمد زاہد سلیم ، وائس چیئر مین اعجاز احمد اعوان اور ڈائریکٹر عدنان علی اکبر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا وژن ہےیہ کہ پاکستان کو دوسری دنیا سے اس طرح سے جوڑیں کہ ہمارسیاحت کا شعبہ کھل کر پوری دنیا کے سامنے آجائے اور اس سے پاکستان میں احسن طریقے سے سرمایہ کاری اور جدیدا ئیر آپریشن کو متعارف کر اسکیں، پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کا بڑا حصہ سفری سہولیات کے لیے بیرونی ممالک کی ائیر لائنز پر انحصار کرتا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ملک کا سرمایہ نہ صرف پاکستان میں رہے بلکہ اس سےہماری لوکل انڈسٹری کو بھی فائدا ہو، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں 3 سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے سینکڑوں پاکستانیوں کو روز گار ملے گا ،انہوں نے کہا کہ کہ ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے نہ باقی ائیر لائنز پر سبقت لینے کی کوشش کریں گے بلکہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ