لاہور: نیشنل پریس کلب کے وفد کی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے ملاقات.نیشنل پریس کلب کے وفد میں سیکریٹری نیّر علی اور سیکریٹری فنانس وقار عباسی شامل.صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری بھی وفد کے ہمراہ تھے.وفد نے وزرائے صحت کے سامنے پنجاب اور خصوصا جڑواں شہروں کے صحافیوں کے مسائل رکھے.این پی سی وفد نے وزرا کو صحافیوں کو صحت خصوصا اسپتالوں میں علاج سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ این پی سی وفد نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو تحریری گزارشات بھی پیش کیں.
صحافیوں کو پنجاب بھر کے اسپتالوں میں علاج معلجے میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا۔ وزیر برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر
وزیر صحت برائے سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان نذیر نے صحافیوں کو علاج کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان رہنمائی کا کردار ادا کرتا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق
حکومتی پالیسیوں کو عوام میں اجاگر کرنے پر میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خواجہ عمران نذیر
نظام صحت کی بہتری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ خواجہ عمران نذیر