نجکاری کمیشن بورڈ کا 219 واں اجلاس 3 جون 2024 کو وزیر برائے نجکاری/چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان کی صدارت میں منعقد ہوا

نجکاری کمیشن بورڈ کا 219 واں اجلاس 3 جون 2024 کو وزیر برائے نجکاری/چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسکروٹنی/تجزیے کے نتائج کی روشنی میں پری کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی کمپنیز/کنسورشیمزکی جانب سے جمع کرائی گئی اہلیت کی دستاویزات (SOQs) پر بورڈ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد اور RSOQ میں طے شدہ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی ضروریات سمیت معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چھ (06) دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں/کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا، (1) فلائی جناح لمیٹڈ، (2) ایئر بلیو لمیٹڈ، (3) عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، (4) Y.B۔ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم (کنسورشیم کے ممبران میں پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ، آرٹسٹک ملنرز لمیٹڈ، اے این ایس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ، میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، (5) پاک ایتھانول کے زیر قیادت کنسورشیم (کنسورشیم کے اراکین ایئر سیل ایئر لمیٹڈ، لیبرٹی لمیٹڈ، لیبرٹی لمیٹڈ پر مشتمل ہیں ) ، اور (6) بلیو ورلڈ سٹی کے زیر قیادت کنسورشیم (کنسورشیم کے اراکین بلیو ورلڈ ایوی ایشن، IRIS کمیونیکیشن لمیٹڈ پر مشتمل ہیں)۔ RSOQ کے تحت کنسورشیم میں نئے اراکین (LEAD نہیں) کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اجازت سے، بولی جمع کرانے کی تاریخ سے 15 دن پہلے شامل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ کنسورشیم اور کنسورشیم کا مجوزہ نیا رکن RSOQ کی ضروریات کو پورا کرے۔ پری کوالیفائیڈ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بولی لگانے کے عمل کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا جس میں خریداری کے لیے ڈیو ڈیلیجنس شروع کی جا سکے گی ۔ اس سے قبل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے اشتہارات کے جواب میں، جو کہ 2 اور 3 اپریل 2024 کو معروف قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا، آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کی جانب سے نجکاری کمیشن کو اہلیت کا بیانیہ آخری تاریخ یعنی 17 مئی 2024 تک موصول ہوا تھا.

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ