اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔5 کاروائیوں میں 49 کلو سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔اسلام آباد میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 4.4 کلو آئس برآمد۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 424 گرام آئس برآمد۔پنجگور سے 35 کلو چرس برآمد۔سیالکوٹ میں ملزم سے 6 کلو چرس برآمد۔قاسم چوک روڈ حیدرآباد کے قریب ملزم سے 4 کلو افیون برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔