یونائٹڈ کونسل چرچز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاسٹر سیمسن سہیل،پاسٹرز بشپس اور مختلف طبقہ فکر کے قائدین سرگودہ سانحہ میں جانبحق ہونے والے نظیر مسیح کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے

اسلام آباد (پریس ریلیز) یونائیٹڈ کونسل آف چرچز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاسٹر سیمسن سہیل نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ سانحہ سرگودھا میں شہید ہونے والے نذیر مسیح کی تشدد کے بعد موت پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کا اضافہ کیا جائے اور مشتعل ہجوم کی جانب سے ان کے گھر اور فیکٹری جلانے پر نذیر مسیح کے خاندان کو وفاقی اور صوبائی حکومت نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے فوری طور پر مالی ریلیف دے، انہوں نے ان خیلات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یونائیٹڈ کونسل آف چرچز اسلام آباد کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاسٹر سیمسن سہیل کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کر چکے ہیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جھوٹے الزام لگانے پر اسی 295B کے تحت سزا دی جائے۔ پاسٹر سیمسن سہیل نے مذید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے 29مئی 2024 کو اس واقعہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں کونسل کی جانب سے توہین قرآن اور مشتعل ہجوم کی جانب سے مسیحیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ ایسے جرائم کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کہ جائیں۔ اور ایسے واقعات میں ملوث افراد اور اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین و ممبران سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے حوالے سے وہ اپنی سفاشات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جھوٹا الزام لگانے والوں کے خلاف بھی اسی قانون کے تحت سزا دی جائے۔ ہم سب نے اس ملک کے کی تعمیرو ترقی اور استحکام کے لیے محنت کرنی ہے کیونکہ اس ملک کے لیے جتنی قربانیاں اور خدمات مسلمانوں نے دی ہیں اتنی ہی مسیحیوں نے بھی دی ہیں خداوند کریم ہمیشہ مملکت خدادا میں امن اور سلامتی قائم رکھے۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ