پی ایف ایل کے وفد کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات؛ پاکستان فٹ بال لیگ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد،(محمد حسین )پاکستان میں فٹ بال کی ترقی و ترویج کے لیے پاکستان فٹبال لیگ کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر اوروزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان فٹبال لیگ کے وفد کو خوش آمدید کہااورپاکستان میں پی ایف ایل کوفروغ دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔پاکستان فٹبال لیگ کے وفد نے مائیکل اوون اور فرحان احمد جونیجو کی زیر قیادت وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ، وفاقی سیکرٹری، ندیم ارشاد کیانی سمیت وزارت کے اعلٰی حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔۔ملاقات میں ایمیل ہسکی، پاسکل چمبونڈا، مائیک فرنان، ڈیوڈ گومز، لوئس میگوئل اور مائیک ایلیسن جیسی نامورشخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آپ ہمارے پاس 27افراد پر مشتمل وفد ساتھ لیکر لائے ہیں ،ان میں 8ملکوں کے فٹبال کے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں ہم انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔آپ تمام مشکلات کی پرواہ کیے بغیر فٹبال کی ترقی اورپاکستان کے بچوں کے لیے کام کریں۔آپ کو حکومت پاکستان سے جو بھی تعاون درکار ہے وہ ہم آپ کو فراہم کریں گے ۔ یہ پاکستان اور پاکستان کے بچوں کے لیے بہت بڑا اقدام ہے جو ملک میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔ وفاقی مشیر نے کہا کہ وزیر اعظم اس وقت چائنا کے دورے پر ہیں اس لیے انہوں نے مجھے مینڈیٹ دیا ہے اور اپنی اور اپنی منسٹر ی کی طرف سے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت آپ لوگوں کے ساتھ فٹبال کی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف ایل کا دورہ،پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ہم PFL اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان میں فٹ بال کا مضبوط ایکو سسٹم بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر اجلاس میں وفد کے سربراہ مائیکل اوون نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ڈیویلپ کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا ، نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور ملک میں مجموعی طور پر فٹبال کا معیار بلند کرنا ہے۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ